ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے رہنما ممتاز چانگ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کا نام اب بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کی فہرست میں بھی شامل ہو گیا ہے، جس نے انہیں عالمی امن کے لیے خطرناک قرار دیا تھا۔
ممتاز چانگ کے مطابق، ایپسٹین کے انکشاف سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان نہ صرف ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک خطرہ تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو شدت پسندی کی طرف مائل کیا اور مذہبی جذبات کا استحصال کیا۔ ان کی تقریروں میں اسلام کے نام پر نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کی گئی۔
ممتاز چانگ نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز پارٹی کا عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے حکومت سے نکالنا صحیح فیصلہ تھا، ورنہ آج پورا خطہ شدت پسندی کی لپیٹ میں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے عمران خان کے خلاف اقدامات آج عوام کی جانب سے سراہا جا رہے ہیں، کیونکہ اگر پیپلز پارٹی نے یہ قدم نہ اٹھایا ہوتا تو ملک آج اندھیروں میں ڈوبا ہوتا۔