کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں پٹاخوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔صدر میں لگنے والی آگ کا دھواں دور دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔ مظفرگڑھ کے علاقے پیرجہانیاں میں گھر میں آتشزدگی،4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق،ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، کمشنر ڈیرہ غازی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب، افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم۔ وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو نااہل اپوزیشن ملی،عمران خان کہیں نہیں جا رہے،اکھاڑ پچھاڑ کے خواہشمند اپنی سیاسی قبر کھود رہے ہیں،کہا ملک میں مہنگائی کی نئی لہر عالمی سطح پر قمیتیں بڑھنے کا نتیجہ ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کا نیا سونامی،اشیائے خورونوش سمیت دیگر سامان کے نرخ بھی بڑھ گئے، سبزی ،پھل ،دالیں،چاول آٹا،چینی اور گھی کی قیمتوں کو پرلگ گئے، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ،تعمیراتی سامان کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں تیل کی قیمت میں اضافے پر ایسے پراپیگینڈا کیا جا رہا جیسے ہم کسی الگ سیارے پر رہ رہے ہوں، فوادچودھری کہتے ہیں دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں اوپر جائیں گی تو پاکستان میں بھی جائیں گی، سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، آج قیمتیں اوپرہیں کل کم ہوں گی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی، ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے۔