پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،17ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،17ستمبر 2021
خطے میں کئی چیلنجز درپیش ہیں، سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، دنیا کو اس وقت افغانستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، عمران خان کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب، کہا تجارت، سرمایہ کاری اور روابط کے فروغ کے لیے تنظیم ایک اہم پلیٹ فارم ہے، ماحولیاتی تبدیلی دوسرا بڑا چیلنج ہے، دنیا کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی دوشنے میں اہم مصروفیات، افغانستان کے موضوع پر کلیکٹیو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائیزیشن کے اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اور تاجک صدرکے درمیان ملاقات صدارتی محل میں ہوگی،وفود کے سطح پر مذاکرات اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے،دونوں رہنما مشترکا پریس کانفرنس بھی کریں گے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خطے میں تجارت، سرمایہ کاری اور روابط کے فروغ کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم اہم پلیٹ فارم ہے،دوشنبے میں غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی کا خدشہ وقتی طور پر ٹل گیا ہے، پائیدار قیام امن کے لئے مشترکا کاوشوں پر اتفاق ہو اہے،بھارت اسپائیلر کا کردار ادا کرنے کے بجائے امن کی کاوشوں کا حصہ بنے سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کارروائی،2 دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا وزیر داخلہ شیخ رشید دورہ سیاچن کے لئے اسکردو پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر مقامی انتظامیہ اور گلگت بلتستان سکاؤٹس کے حکام نے استقبال کیا، وزیرداخلہ گیاری اور گیانگ سیکٹرز کا دورہ کریں گے۔

Watch Live Public News