پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،18 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،18 اپریل 2021
حکومت کا پہلی سے آٹھویں تک اسکولزعید تک بند رکھنے کا فیصلہ، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کہتے ہیں 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے ہنگامی اجلاس میں وزراء شریک، جامعات میں داخلے امتحانات کے نئے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے، اے،اے ایس اور او لیول امتحانات میں تاخیر یا منسوخی نہیں ہوگی۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 149 اموات، مجموعی تعداد 16 ہزار 243 ہوگئی، 24 گھنٹوں کےدوران سب سے زیادہ 6 ہزار127 نئے کیس بھی رپورٹ، کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 52 فی صد رہی، فعال کیسز بڑھ کر 80 ہزار 559 تک جاپہنچے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کی کاوشوں میں بڑا شراکت دار ہے، شاہ محمود قریشی سے افغان وزیرخارجہ حنیف اتمر کا ٹیلی فونک رابطہ، افغانستان کو پرامن اور مستحکم بنانے کیلئے مصالحانہ معاونت جاری رکھنے سمیت علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی، دونوں وزرائے خارجہ کا استنبول میں ملاقات پر بھی اتفاق۔ٹی ایل پی سے کسی مزاکرات کا عمل جاری نہیں، شیخ رشید کہتے ہیں ایسا کچھ بھی ان کے نوٹس میں نہیں ہے، پولیس اہلکار شہید ہوئے، مظاہرین کے بھی کچھ لوگ جاں بحق ہوئے، کالعدم ٹی ایل پی نے 192 جگہوں پر بلاکیج کیا تھا، جب تنظیم کو کالعدم قرار دیا جائے تو اس کے اکاؤنٹ سیز ہوجاتے ہیں۔شہبازشریف کی جیل سے رہائی ممکن نہ ہوسکی، لاہورہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے اختلافی نوٹس پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری، جسٹس سرفراز ڈوگر نے لکھا دونوں ججز کی باہمی مشاورت سے ضمانت منظور کی، شارٹ آرڈر لکھواتے وقت جسٹس اسجد گھرال نے اختلافی نوٹ لکھنے کا کہہ دیا، جسٹس اسجد گھرال نے لکھا میرے صاف انکار کے باوجود ضمانت دینے کا اعلان کیا گیا، شہبازشریف عدالت اور نیب کو مطمئن نہ کرسکے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔