واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے غیر ملکی دوروں کے دوران ملنے والے تحائف کے معاملے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرا تحفہ میری مرضی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سےجو کچھ لیا، وہ ریکارڈ پر ہے، ایک صدرنےگھرپرتحفہ بھجوایا تو وہ تحفہ توشہ خانہ بھیج کر آدھی قیمت ادا کر کے اپنے پاس رکھا۔ عمران خان نے مزید کہ ہم نے چیزوں کی قیمت پندرہ سے بڑھاکر پچاس فیصد کی، پیسہ ہی بناناہوتا توگھرکوکیمپ آفس ڈکلیئرکرکےکروڑوں بنا لیتا۔تمھارا تحفہ تمھاری مرضی نہیں۔ تحفے بھی ریاست کے، مرضی بھی ریاست کی ! اب تمھاری دھونس نہیں چلے گی! آنکھیں کھول لو، تمھاری جعلی حکومت اور تمھارا مستقبل، دونوں ختم ! حساب تو دینا پڑے گا انشاءاللّہ !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 18, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمھارا تحفہ تمھاری مرضی نہیں۔ تحفے بھی ریاست کے، مرضی بھی ریاست کی ! اب تمھاری دھونس نہیں چلے گی! آنکھیں کھول لو، تمھاری جعلی حکومت اور تمھارا مستقبل، دونوں ختم ! حساب تو دینا پڑے گا انشاءاللّہ !