ایک بلین ووٹرز، بھارت میں عام انتخابات کا آغاز کل سے ہو گا

ایک بلین ووٹرز، بھارت میں عام انتخابات کا آغاز کل سے ہو گا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: بھارت میں 19 اپریل سے شروع ہونے والے عام انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک ہوں گے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ سب سے اہم امید وار موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دیا جا رہا ہے۔جبکہ حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس کا اہم چہرہ راہول گاندھی انتخابی میدان میں ہیں ۔

اگر مودی کامیاب ہوئے تو مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہوں گے۔اس سے قبل جواہر لعل نہرو مسلسل 3 بار بھارت کے وزیراعظم بنے تھے۔

رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کو سب سے زیادہ ملک کی اکثریت ہندوؤں کی حمایت حاصل ہے جبکہ حزب اختلاف کی دو درجن جماعتوں نے انڈیا کے نام سے سیاسی اتحاد بنایا ہے۔ بھارت میں حکومت بنانے کے لئے لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 272 پر کامیابی ضروری ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 97 کروڑ ہے۔ بھارتی الیکشن کو دنیا میں کسی بھی ملک میں ہونے والا سب سے بڑا انتخابی معرکہ قرار دیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News