حمزہ شہباز کی اکلوتی بیٹی کی طبعیت ناساز

حمزہ شہباز کی اکلوتی بیٹی کی طبعیت ناساز
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی صاحبزادی لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ بیٹی کی خرابی صحت کے باعث انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ شریف خاندان کی جانب سے عوام سے حمزہ شہباز کی صاحبزادی سماویہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ شہباز صورتحال کے پیش نظر ابھی برطانیہ میں مزید قیام کریںگے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی بیٹی سماویہ جو کہ 2019ء میں پیدا ہوئی تھی، پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہے، اور اس کا لندن میں علاج چل رہا ہے۔ https://twitter.com/MadamDaultana/status/1559883072111247363?s=20&t=RB5OW30Q8T9SMIKMl7Sk3w دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )رہنما فواد چودھری نے حمزہ شہباز کی بیٹی کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ ادھر حمزہ شہباز کی لندن سے واپسی میں تاخیر کے باعث پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کیلئے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی بھی التواء کا شکار ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔