سکیورٹی فورسز نے یوم آزادی پر تباہی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنایا، سرفراز بگٹی

سکیورٹی فورسز نے یوم آزادی پر تباہی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنایا، سرفراز بگٹی
کیپشن: سکیورٹی فورسز نے یوم آزادی پر تباہی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنایا، سرفراز بگٹی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے یوم آزادی پر تباہی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنایا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سی ٹی ڈی سمیت سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر حملے میں بھی یہی لوگ ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں محرومی کا صرف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، سازش کے تحت دہشت گردی کو پسماندگی اور محرومی سے جوڑا جاتا ہے۔ بلوچستان کے عوام محتاط اور گمراہ عناصر سے دور رہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، یہاں منظم انداز میں پاکستان کے خلاف سازش کی جاتی ہے۔ تحقیقات جاری ہیں، مزید پروپیگنڈا ٹولز کا انکشاف ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی بار مجید بریگیڈ کے کسی عہدیدار کو گرفتار کیا ہے۔ جو پیشے کے اعتبار سے لیکچرر ہے۔ یہ شخص نہ صرف بچوں کو شدت پسندی کی طرف راغب کرتا تھا بلکہ دہشتگردوں کا علاج بھی اپنے گھر کرواتا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے ایک ویڈیو بھی سنائی جس میں لیکچرر اپنے جرم کا اعتراف کر رہا ہے۔ اعترافی بیان میں اُس نے کہا کہ ہم دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے ٹیلی گرام ایپلی کیشن کا استعمال کرتے تھے۔ مجھے حربیار کی طرف سے اہداف بتائے جاتے تھے۔ میں نے دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے سہولت کاری کی تھی۔ ریاست نے عزت اور وقار دیا لیکن پھر بھی ریاست کے ساتھ غداری کی جس پر میں شرمندہ ہوں۔

Watch Live Public News