الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے

(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نامز دوزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور  کی کامیانی کے نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیے۔

تفصیلات کے مطابق   الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 44 سے علی امین گنڈا پور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن  نے پی کے 113 سے بھی علی امین گنڈا پور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

  الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے 115 میں سے 102 حلقوں کے نتائج کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبرپختونخوا کے باقی  حلقوں  سے منتخب ممبران کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔دو حلقوں پر انتخابات ملتوی کیے گئے جبکہ دیگر نشستوں پر نتائج کو چیلنج کیا گیاہے۔

خیال رہے کہ  بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا  نامزد کیا  تھا۔