ایران کی سپریم کورٹ کے باہر دو ججز قتل ، ایک زخمی 

ایران کی سپریم کورٹ کے باہر دو ججز قتل ، ایک زخمی 

(ویب ڈیسک ) ایران کی سپریم کورٹ کے باہر دو ججوں کو قتل  کردیا گیا جبکہ ایک جج زخمی ہے۔

سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر ہفتہ کو فائرنگ کے نتیجے میں  دو جج ہلاک ہو گئے۔

عدلیہ کی میزان آن لائن ویب سائٹ نے رپورٹ کیا کہ   سپریم کورٹ کے تین ججوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے 2جاں بحق  جبکہ  ایک زخمی ہوئے ہیں۔  بعد ازاں  حملہ آور نے خود کو ہلاک کر لیا۔

Watch Live Public News