وزیراعظم آج بھمبر اور میر پور میں جلسوں سے خطاب کریں گے

وزیراعظم آج بھمبر اور میر پور میں جلسوں سے خطاب کریں گے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے آج بھمبر اور آزاد کشمیر میں جلسوں سے خطاب کریں گے اور عوام کو حکومت کی تازہ ترین کارکردگی اور آزاد کشمیر میں ترقی کے منشور سے آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی شہباز گل نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اپوزیشن کے پاس رونے اور گالی گلوچ کے سوا کچھ نہیں بچا،اپوزیشن ملک کے چاروں کونوں سے نامراد ہو کر اب آخری کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح کشمیر میں عوام کو اکھٹا کر کےNRO کا کوئی راستہ نکلے۔ https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1416610011204177923 انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان آج بھمبر اور میر پور میں جلسہ سے خطاب کریں گے, پورے ملک سے نامراد اپوزیشن اب کشمیر میں این آر او حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن خان ایسا نہیں ہونے دے گا۔

Watch Live Public News