پاکستان ریلوےنے ایک مرتبہ پھر کرایوں میں بھاری اضافہ کردیا

پاکستان ریلوےنے ایک مرتبہ پھر کرایوں میں بھاری اضافہ کردیا
کیپشن: پاکستان ریلوےنے ایک مرتبہ پھر کرایوں میں بھاری اضافہ کردیا

ویب ڈیسک: پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے اثرات ریلوے پر بھی پڑنے لگے، پاکستان ریلویز نے مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا۔

ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 19 جولائی سے ہو گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

Watch Live Public News