سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی 

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی 

(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونے کی قیمت میں 2245 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے کا ہوگیا جبکہ  10 گرام سونا 1925 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے کا ہوگیا۔

ادھر   عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر سستا ہوکر 3378 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزفی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی ہتھی جس کے بعد  فی تولہ سونا 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے کا ہوگیا تھا۔

Watch Live Public News