ویب ڈیسک: رائیونڈ اڈہ پلاٹ کے قریب رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق محمد زین نامی شہری نے 15 پر اطلاع دی کہ تین ڈاکوؤں نے 30 ہزار اور موبائل چھین لیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق 2 ملزمان مبینہ طور پر اپنے ساتھی کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک جبکہ تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔جس کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ملزمان کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔