پبلک نیوز: نئی گاڑیاں خریدنے والوں کیلئے حکومت کی جانب اچھی خبر آ گئی.
حکومت کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے کہ کار ساز کمپنیاں بکنگ کے دو ماہ کے اندر صارفین کو گاڑی ڈلیور کرنے کی پابند ہونگی. وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق جو کار ساز کمپنیاں بکنگ کے دو ماہ کے اندر گاڑی فراہم کرنے میں ناکام ہوں گی ان پر بڑا جرمانہ عائد کیا جائے گا, نئی آٹو پالیسی کے تحت حکومت ان کار ساز پر جرمانہ کر سکے گی.