ٹوئٹرنےعارضی طور پر دفاتر بند کر دئیے

ٹوئٹرنےعارضی طور پر دفاتر بند کر دئیے
میڈیارپورٹس کےمطابق ٹوئٹر نے عارضی طور پر اپنے دفاتر بند کردئیے ہیں، ٹوئَٹر دفاتر 21 نومبر کو کھولے جائیں گے ۔ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی جانب سے ایک تصویر شئیر کی گئی ہے کہ جس میں ٹوئٹر کی قبر بنی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے ۔ تب سے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تبصرے شروع ہوگئے ہیں کہ آخر کار ایلون مسک کرنا کیا چاہتے ہیں؟ ایلون مسک نے ایک اور ٹوئٹ میں خطرے کا نشان بھی پوسٹ کیا ہے جبکہ ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ اب اسے ڈوبنے دیں۔تاہم ابھی تک ٹوئٹر کی جانب سے دفاتر بند کرنے کی وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔