پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،18 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،18 اکتوبر 2021
پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر دم توڑنے لگی، 24 گھنٹوں کے دوران 663 نئے مریض رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد رہی،مہلک وباء نے مزید 11 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 280 ہوگئی،ایک ہزار 913 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے معروف کالم نگار،دانشور اور ماہر تعلیم ڈاکٹر اجمل نیازی انتقال کرگئے،نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی،ڈاکٹر اجمل نیازی نے اردو اور پنجابی زبان میں شاعری بھی کی،ادب اور فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا عید میلاد النبی ﷺ کل ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی،ملک بھر میں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، گلی ،محلوں ،بازاروں اور عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جا رہا ہے،آقائے دوجہاں پر درود وسلام کے گلہائے عقیدت نچھاور کئے ج ارہے ہیں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،مولانا فضل الرحمٰن صدارت کریں گے،ذرائع کے مطابق ملک میں مہنگائی اور افراط زر کی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع،انتخابی اصلاحات،الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا مجوزہ استعمال اور نیب آرڈیننس پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا پاک فضائیہ میں جی ڈی پائلٹ ،انجینئرنگ ،ائیر ڈیفنس کیڈٹس کی شمولیت ،پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو برانچ انسیگنیا اور امتیازی پوزیشن ہولڈرز میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں، سربراہ پاک فضائیہ نے امتیازی شمشیر بھی عطاکی، پی اے ایف کی ایروبیٹکس ٹیم شیر دل کے فضائی مظاہرے نے سماں باندھ دیا رسالپور پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں گریجویشن پریڈ، ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابر مہمان خصوصی تھے،پاک فضائیہ کے سربراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے،ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،مسئلہ کشمیر کےحل تک خطے میں قیام امن ممکن نہیں،واضح کیا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت،شہبازشریف اور حمزہ شہباز پیش ہوئے، عدالت نے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی استدعا پر جانے کی اجازت دے دی،سماعت 5 نومبر تک ملتوی،شہبازشریف شریف کا کہنا ہے حکومت جتنی دیر مسلط رہے گی،معیشت مزید تباہ ہو گی

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔