پاکستان ، چینی کمپنی میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

پاکستان ، چینی کمپنی میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط
اسلام آباد: یونائیٹڈ اینرجی گروپ اور پاکستان ریفائنری لمیٹد کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان اور چینی کمپنی کے مابین پیٹرولیم کی صنعت میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ نگران وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اعلامیے کے مطابق یونائیٹڈ اینرجی گروپ اور پاکستان ریفائنری لمیٹد کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ وزیر اعظم ہاؤس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریفائنری سے حاصل ہونے والا پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل نہ صرف مہنگے درآمدی ایندھن کا متبادل ہوگا بلکہ ریفائینری کی پیٹرول کی کل پیداواری استعداد اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 16 لاکھ میڑک ٹن اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیداوار 6 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 20 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔