صارفین کیلئے بُری خبر، مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

صارفین کیلئے بُری خبر، مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
کیپشن: صارفین کیلئے بُری خبر، مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کے نرخوں میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرادی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے، اس لیے درخواست کی سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اگست میں بجلی کی فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 31 پیسے تھا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست منظور ہونے کی صورت میں ملک بھر کے صارفین پر 3 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

Watch Live Public News