”توہین رسالتﷺ کیخلاف عالمگیر تحریک کا اعلان “

”توہین رسالتﷺ کیخلاف عالمگیر تحریک کا اعلان “
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کوئی اپنے دین کو فائدہ نہیں پہنچا رہے ٗ جس ملک میں جرم ہوتا ہے ٗ ان کو نقصان نہیں پہنچا رہے ٗ ہم اپنے آپ کو نقصان پہنچاتے ہیں ٗ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی بھی اگر اس کیلئے دنیا میں کمپین چلائے گا اور انشا اللہ ایک وقت وہ آئے گا کہ مغرب کے بھی ملکوں میں کوئی بھی نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے خوف کھائے گا۔ اس لئے کہ اس کیلئے کمپین کی ضرورت ہے۔ ہم ملک میں مظاہرے کرتے رہیں اس سے مغرب میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔مارگلہ ہائی وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جو کمپین میںچلائو ں گا اور میں نے کمپین شروع کر دی ہے ٗ مسلمان ملکوں کو ساتھ ملا کر ٗ سربراہان کو ساتھ ملا کر ہم اپنا کیس اقوام متحدہ میں اور یورپی یونین میں پیش کریں گے ٗ اس دبائو کی وجہ سے یہ جو بار بار ہمیں تکلیف دی جاتی ہے کہ کسی مغربی ملک میں نبی ﷺ کی بے حرمتی کی جاتی ہے ٗ ہمیں تکلیف ہوتی ہے اور انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ٗ لیکن جب ہم دنیا کے تمام مسلمان ملکوں کے سربراہان کو اکٹھا کر کے کمپین کریں گے ٗ جو میں نے خط بھی لکھا ہے اس کے بعد مغرب میں تبدیلی آئیگی ۔ ورنہ ہم اپنے ملک میں توڑ پھوڑ کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بڑی بدقسمتی ہے کہ کئی دفعہ ہماری پولیٹیکل پارٹی اور کئی مذہبی جماعتیں اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں اور ایسا استعمال کرتی ہیں کہ اپنے ملک کو ہی نقصان پہنچا دیتی ہیں ٗ دوسروں کو تو کوئی فرق پڑتا نہیں اور ہم خود کو نقصان پہنچا دیتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو واضح کر دوں کہ ہمارے سب لوگ نبی اکرمﷺ سے پیار کرتے ہیں ٗ یہ وہ ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا جس کا نعرہ تھا کہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ۔ میں نے کہیں بھی اس طرح کا اپنے دین اور اپنی نبی ﷺ سے عشق کسی ملک میں نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ میں سب کو ایک بات بتا دوں کہ ہم سب کا مقصد ایک ہے ٗ یہاں ووٹنگ کروا لیں ٗ ساری قوم سے پوچھ لیں اور باقی ملکوں میں بھی ووٹنگ کروائیں ٗ میں آپ دیکھ لیں گے کہ پاکستان دین اور اپنے نبی ﷺ سے سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے افسوس ہوتا ہے کہ کئی بار اس پیار کو غلط استعمال کیا جاتا ہے ٗ کیا حکومت کو اس چیز کی فکر نہیں کہ جب ہمارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو کیا ہمیں تکلیف نہیں ہوتی ٗ کیا کسی کے دل کو چیر کر کسی نے دیکھا ہے کہ کوئی زیادہ پیار کرتا ہے یا کم ؟

Watch Live Public News