اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 11 سال بعد وزارت خزانہ آیا ہوں، دو گھنٹے معاشی امور پر بریفنگ لی۔ مجھے نہیں معلوم یہاں کیا ہو رہا ہے۔
شوکت ترین نے باقاعدہ طور وزارت خزانہ کا چارج سنبھال لیا۔ شوکت ترین نے وزارت خزانہ کے سنیئر افسران سے بھی ملاقات کی۔ شوکت ترین سے افسران کا تعارف کروایا گیا اور بریفننگ بھی دی گئی۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔ بجٹ پر وزارت خزانہ سے بریفنگ لے لی ہے۔ معیشت کی بہتری کیلئے بہت سے منصوبے ہیں۔ جلد میڈیا کو ترجیحات سے آگاہ کروں گا۔ آج وزارت خزانہ میں میرا پہلا دن ہے۔ امید ہے سب ٹیم بن کر وزارت کو بہترین طریقہ سے چلائیں گے۔