پاکستان میں مئی کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

پاکستان میں مئی کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان
پاکستان میں مئی کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بین الاقوامی فورکاسٹنک ماڈلز مضبوط مغربی ہواؤں کے سلسلے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ 28 اپریل سے 5 مئی کے دوران بارش برسانے والا سسٹم ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے جو 2023 کا اب تک کا سب سے مضبوط بارشوں کا سسٹم ہو سکتا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بین الاقوامی فورکاسٹنک ماڈلز کراچی سے کشمیر تک مسلسل بارشوں کی پیشگوئی کر رہے ہیں، ملک کے مختلف مقامات پر اس سسٹم سے تیز بارشیں، ژالہ باری اور آندھی کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کا کنا ہے کہ یہ طویل دورانیے کی پیشگوئی ہے جس میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔