ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ بالائی خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 20 اپریل کی صبح تک آندھی، تیز ہوائیں، ژالہ باری، گرج چمک اور موسلادھار بارش کی وجہ سے کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہر لاہور کا موسم سہانا ہوگیا، آسمان پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں جبکہ گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کے امکانات ہیں۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ائندہ چند روز تک درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، لیہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، جھنگ، لاہور، قصور، بھکر، فیصل آباد،
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ جنوبی پنجاب میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت، کوئٹہ، چمن، خضدار، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گرد و نواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ بٹگرام، بونیر، باجوڑ، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی اور خیبر میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں تیز بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔