امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے متوقع ہیں، عرب میڈیا

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے متوقع ہیں، عرب میڈیا
کیپشن: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے متوقع ہیں، عرب میڈیا

ویب ڈیسک: الجزیرہ نے دو پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع ہے اور یہ اندازہ مختلف سکیورٹی اور سیاسی عوامل پر مبنی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امریکی دو لاجسٹک طیارے نور خان ایئر بیس پر اتر چکے ہیں اور ائیرپورٹ سے اسلام آباد کے ریڈ زون تک جانے والی سڑکیں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں، جو سخت سکیورٹی انتظامات کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کرایا جا رہا ہے اور جمعہ تک نئی بکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ علاوہ ازیں، راولپنڈی اور اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی ٹریفک تاحکم ثانی بند کر دی گئی ہے، جبکہ پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی پمز اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند ہے۔

Watch Live Public News