ویب ڈیسک: مون سون بارشوں کے جاری اسپیل میں آج جڑواں شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بہنے والے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں کے زیرآب آنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
اس کے علاوہ سندھ کے کئی شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بارش
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں بارش سے کئی علاقے زیرآب رہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پشاور اس وقت بھی بادلوں کی لپیٹ میں ہے اور مزید بارشوں کا امکان ہے۔