ویب ڈیسک: حکومت کی سولر صارفین سے متعلق غیر مستحکم پالیسی درد سر بن گئی۔ ایک بار پھر نیٹ میٹرنگ کے حوالےسے پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جامع پالیسی کے عدم موجودگی کے باوجود ملک میں سولر صارفین کی تعداد 4 لاکھ 24ہزار 841 تک پہنچ گئی۔ نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد 6ہزار 340 اور آف گرڈ صارفین کی 12 ہزار میگاواٹ سے متجاوز ہے۔ 18 ہزار 847 صارفین کی درخواستیں اب بھی مختلف ڈسکوز میں زیر التوا ہیں۔
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لئے " پروزیومر" کی اصطلاح متعارف کروا دی گئی۔ نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے نیپرا پروزیومرریگولیشنز2025 جاری کردیں۔ نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کااطلاق نئے نیٹ میٹرنگ صارفین پر ہوگا۔
نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خریداری اورفراہمی کے لیے نیا میکنزم تیار کرلیا گیا ہے۔ نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خرید اوربجلی کمپنی سے فراہمی کے لئے الگ الگ ٹیرف ہوں گے۔ کمپنی صارف سے نیشنل ایوریج انرجی پرچیز پرائس کے مطابق فی یونٹ بجلی خریدےگی۔ بجلی کمپنی صارف کو موجودہ ٹیرف کے حساب بجلی فراہم کرے گی۔
کوئی بھِی صارف اپنے لوڈ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔ نیپرا نیٹ میٹرنگ صارف کی پیداواری صلاحیت پر نظرثانی کرسکے گا۔ نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیےبجلی کی فروخت اور خریداری کے لئے الگ الگ میٹرز ہوں گے۔ نیا نیٹ میٹرنگ صارف اپنی بجلی کسی دوسرے صارف کو نہیں بیچ سکے گا۔ موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے کی مدت ختم ہونے پر نئی ریگولیشنز کا اطلاق ان پر بھی ہوگا۔