پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے، 19 فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے، 19 فروری 2021
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں پولنگ سے متعلق شکایات کےلیے کنٹرول روم قائم کردیا، کنٹرول روم الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پرضمنی انتخاب کے لئے پولنگ، این اے 75 سیالکوٹ، این اے 45 کرم میں ووٹنگ، پی پی 51 وزیرآباد اور پی کے 63 نوشہرہ میں بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیںمسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج عوام مہنگائی کرنے والے ظالموں سے ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں گے، وقت آگیا ہے کہ آٹا، چینی، بجلی اور گیس چوروں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دی جائےسپریم کورٹ میں سینیٹ اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس پر سماعت، چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا الیکشن کمیشن نے ووٹرز کےلیے ہدایت نامہ جمع کرایا؟کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کی صوبائی الیکشن کمشنرز پنجاب اور خیبرپختونخواہ کو ہدایت

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔