گوادر سے ایک اورمردہ ڈولفن برآمد

گوادر سے ایک اورمردہ ڈولفن برآمد
کیپشن: گوادر کے مغربی ساحل پر ایک اورمردہ ڈولفن پائی گئی

ویب ڈیسک: گوادر کے مغربی ساحل پر مردہ ڈولفن  پائی گئی ہے، مردہ پائی گئی ڈولفن انڈپیسفک فن لیس پورپوز نسل کی ہےیہ رواں سال کا پہلا کیس ہے جب ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق سال 2023 میں 6 ڈولفن جال میں پھنس کر مرچکی ہیں،6 میں سےتین ڈولفنز گوادر کے اسی  مغربی ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی تھیں،یہ ڈولفن ساحل کے قریب پائی جاتی ہیں اس لئے اکثر جال میں پھنس جاتی ہیں۔
ڈولفنز، پورپوز،وہیلز  کو پاکستان میں ماہی گیری کےدوران تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ نسل خطرہ سے دوچار ہے اور پاکستان میں ان کی آبادی کم ہورہی ہے۔

Watch Live Public News