داعش کا انٹرنیشنل نیٹ ورک بے نقاب، متعدد غیر ملکی گرفتار

داعش کا انٹرنیشنل نیٹ ورک بے نقاب، متعدد غیر ملکی گرفتار
کیپشن: داعش کا انٹرنیشنل نیٹ ورک بے نقاب، متعدد غیر ملکی گرفتار

ویب ڈیسک: وفاقی حساس ادارے نے کالعدم تنظیم داعش کا انٹرینشل نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی حساس ادارے نے کالعدم تنظیم کے انٹرنیشنل نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا، اس دوران متعدد غیر ملکی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی دہشت گردوں کو مقامی سہولت کاری میسر تھی، سہولت کار پورا راستہ اور چلنے کا پورا طریقہ سمجھاتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کی کچھ گرفتاریاں اسلام آباد، کراچی اور بلوچستان سے ہوئیں، گرفتار افراد کی تفتیش سے مزید کچھ گرفتاریاں بھی کر لی گئیں، گرفتاریوں سے داعش خراسان کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی پاکستانی حساس اداروں کی کارروائیوں کو سراہا ہے۔

Watch Live Public News