لاہورمیں کوروناویکسین کی قلت پرشہری سراپااحتجاج،ایکسپوسنٹرمیں زبردستی داخل ہوکردروازےبندکردیئے،انتظامیہ کیخلاف نعرےبازی،صبح سےآئےہیں ویکسین نہیں لگائی جارہی،مظاہرین۔ویکیسن لگوانےوالوں کوایک ہفتےبعدآنےکی ہدایت ،بیرون ملک جانےوالےافرادکوویکسی لگانےکاعمل بھی روک دیاگیا۔سندھ حکومت کا28جون سےمزارات کھولنےکافیصلہ،پیرسےتمام سنٹرزپرویکسین دستیاب ہوگی،مرتضیٰ وہاب کی میڈیاسےگفتگو،کہاحکومت نےڈھائی سال ضائع کردیئے،عوام کوکوئی ریلیف نہیں ملاہے۔امریکایاکسی اورملک کوہوائی اڈےنہیں دےرہے،افغانستان میں آپریشن کے لئے پاکستان اپنی سرزمین نہیں دے گا،وزیراعظم عمران خان کاغیرملکی میڈیا کو انٹرویو ،کہاافغانستان میں فوجی انخلاءکےبعددہشتگردی بڑھنےکاخدشہ ہے۔شہبازشریف کی بلوچستان میں اپوزیشن ارکان پرتشددکی مذمت،انتشار،جبرکے ہتکھنڈےجمہوریت کیلئےنقصان دہ ہیں،بلاول بھٹوکہتےہیں،ہمیں ایک دوسرے کی مخالفت میں تشدد کےبجائے برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیئےانوکھی حکومت آج بھی کینٹینرسےنہیں اتری ہے،پارلیمنٹ کےاندراورباہرتشددکی سیاست کوفروغ دیاجارہاہے،شاہدخاقان عباسی کی میڈیاسےگفتگو،عبدالغفورحیدری بولے،اپوزیشن سےبات کرنےکی بجائےکل بلوچستان میں ارکان پرگاڑیاں چڑھائی گئیں۔