انتخابی اصلاحات: شہبازشریف کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ

انتخابی اصلاحات: شہبازشریف کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد حزب اختلاف کی اے پی سی بلانے کے اقدام کی حمایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر مشاورت ہوئی۔ جس میں اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ متنازع حکومتی الیکشن بل پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ ہم آپ کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ اے پی سی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیاجائے گا۔ انتخابات کی نگرانی اور اس عمل کو جانچنے والی مختلف تنظیموں اور اداروں کو بھی دعوت دی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اے پی سی شفاف، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں اہم موقع بن سکتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سنجیدہ اور عوام کی منتخب جمہوری جماعتوں کی انتخابی اصلاحات پر مشاورت اور قومی حکومت عملی ناگزیر ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ کی تجویز بروقت اور مناسب ہے، ہم تائید کرتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔