پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،19 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،19 مارچ 2021

پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب، ایئرمارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے، ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے سبکدوش ہونے والے ایئرچیف مارشل مجاہد انور کو سلامی دی

پاک فضائیہ دنیا کی سب سے بہترین فضائیہ ہے، سبکدوش ہونے والے ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کا تقریب سے خطاب، کہا پاک فضائیہ ہر چیلنج سے نمٹنے کےلیے ہمہ وقت تیار ہے، قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہم ہر قیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، 40 سال پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دینا باعث اعزاز ہے

این اے 75 ڈسکہ کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت، جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کو کالعدم کرنا انتظامی فیصلہ تھا، جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ پولنگ والے دن ووٹنگ معطل کیوں رہی؟ پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیئے کہ لیگی امیدوار نے23 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست دی تھی

وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائیل جج کی تقریریں سن رہے ہیں، جواب دیا تو دکھ ہوا سے توہین ہوگئی کے بھاشن آجائیں گے، بولے محترم اگر آپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کاشوق ہے تو مستعفیٰ ہوکر کونسلر کا الیکشن لڑلیں، مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہوجائے گا

پنجاب کی ہر تحصیل میں ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا جائے گا، شہباز گل کہتے ہیں ماضی میں گلبرگ اور جوہر ٹاؤن میں منظور نظر لوگوں کو پلاٹ دیئے گئے، چھوٹا گھر بنائیں گے جو غریب آدمی کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان کا وژن 50 لاکھ گھر بنانے کا ہے، کیا غریب شہریوں کا اس ملک پر کوئی حق نہیں؟

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔