سونے کی قیمت میں اضافہ۔ فی تولہ سونا 600 روپے بڑھکر 107200 روپے ہوگیا۔ 10 گرام سونا516 روپے بڑھ کر 91907 روپے ہوگیا
30 سال پیسہ چوری کرنےوالوں کو پتہ نہیں کہ ان کا پیسہ کہاں کہاں ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں یہ ملک کا مقصد نہیں تھاکہ ٹاٹا برلا کی طرح یہاں شریف اور زرداریوں نے امیر ہونا تھا، یہ پیسے کی لعنت ہے، بچے بھی جھوٹ بول رہے ہیں
سرگودھا کے نواحی گاؤں میں دوبھائی پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے، ملزمان نے موٹرسائیکل سوار2 بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، دونوں بھائی مختار احمد اور عمرحیات عدالت پیشی کیلئے جارہے، مقتول بھائیوں پر قتل کے ایک مقدمہ میں مشورے کا الزام تھا
غیرملکی کھلاڑی بھی پاکستان کی خوبصورتی کے معترف، ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور دیگر کھلاڑی مالم جبہ پہنچ گئے، مقامی کھلاڑیوں کےساتھ کرکٹ بھی کھیلی، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی موجودگی میں مقامی کھلاڑی پرجوش دکھائی دیئے
آئندہ جنوبی افریقہ کا دورہ بہت اہم ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ویڈیو لنک پریس کانفرنس، کہا کوشش ہوگی کہ ورلڈکپ کوالیفائنگ کے اہم پوائنٹس حاصل کریں، وائٹ بال فارمیٹ میں جنوبی افریقہ سے سیریز آسان نہیں ہوگی، بطور کپتان ہدف ہے کہ قومی ٹیم کو ٹاپ تھری پوزیشن میں لاؤں۔