پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 19 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 19 مارچ 2021

وزیراعلیٰ عثمان بزدار پھر بازی لے گئے، صوبے کے عوام کو ان کی دہلیز پربنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بڑا اقدام، وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر 136تحصیل کونسلز کو 18ارب روپے کے فنڈز جاری

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.19 فیصد کی کمی ہوئی، مہنگائی کی مجموعی شرح 13.21 فیصد ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات

پی ڈی ایم نے اپنی تمام تر ناکامیوں کا ملبہ سازش کے تحت پیپلز پارٹی پر ڈال دیا، 26 مارچ کے رینٹل مارچ کے التوا کو پیپلز پارٹی کے سرتھوپنے کی گھناؤنی سازش میں لندن کے بھگوڑے کا کردار ہے۔ پی ڈی ایم قیادت نے عوام کے عدم تعاون و دلچسپی کو بھانپتے ہوئے بڑی ہوشیاری سے رینٹل مارچ کو استعفوں سے نتھی کردیا گیا۔ حافظ حسین احمد

ڈائیریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی ، آئی آر نے 1665 غیر قانونی سیگریٹ کارٹنز ضبط کر لئے۔ اس سلسلے میں اب تک ڈائیریکٹوریٹ جنرل انٹیلیجنس اور انوسٹی گیشن آئی آر نے مارچ کے ماہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے

صدر عارف علوی سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف وکمانڈر سری لنکن آرمی، جنرل شوندرا سلوا کی ملاقات، پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور پر متفقہ رائے رکھتے ہیں، صدر مملکت

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔