عمران خان کو KPK حکومت کے حوالے کیا جائے: بڑی خبر آگئی

عمران خان کو KPK حکومت کے حوالے کیا جائے: بڑی خبر آگئی
کیپشن: Barrister Dr. Saif
سورس: web desk

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کے معاملہ پربیرسٹر ڈاکٹر سیف کا بیان،پنجاب حکومت اگر عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں  خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف سکیورٹی خدشات کو لے کر پابندیوں سے تمام قیدیوں کے لیے مشکلات پیدا کردی گئیں ہیں، پنجاب حکومت اپنی نااہلی نالائقی اور عمران خان کی خوف کےوجہ سے لوگوں کو تکلیف اور اذیت میں مبتلا کرنے کی بجائے انہیں خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں کام کی بجائے فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں، خواجہ آصف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اسمبلی میں فضول شوشہ چھوڑتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب میں اپنی حکومت کی نااہلی نالائقی چھپانے کے  لیے ڈرامہ باری ہو رہی ہے۔