شاہ محمود قریشی کی فلسطینی ہم منصب سے اہم ملاقات

شاہ محمود قریشی کی فلسطینی ہم منصب سے اہم ملاقات
انقرہ( ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، فلسطینی عوام کی اس حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے ٗ اسرائیلی فوج کی جارحیت, مسجد اقصٰی پر حملوں اور فلسطینیوں کی جبراً بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہیں ٗ معصوم فلسطینیوں بالخصوص بچوں کی شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی میں ،نیویارک روانگی سے قبل فلسطینی وزیر خارجہ ڈاکٹر ریاض المالکی کے ساتھ ملاقات کی ٗ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے فلسطینی ہم منصب کو، عالمی برادری کی توجہ، فلسطین میں جاری اسرائیلی فوج کی جارحیت کی طرف مبذول کروانے اور مسئلہ فلسطین کے پر امن حل کیلئے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطینی ہم منصب کو وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی قیادت کی جانب سے،حق خود ارادیت کی اس جدوجہد میں مکمل حمایت کا یقین دلایا ٗ فلسطینی وزیر خارجہ ڈاکٹر ریاض المالکی نے وزیر خارجہ کو فلسطین کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے، کشیدگی میں لانے کیلئے جاری کاوشوں سے آگاہ کیا۔فلسطینی وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے واضح، دو ٹوک اور اصولی موقف کو سراہتے ہوئے، علاقائی اور عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی معاونت پر پاکستان کی قیادت اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News