پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،20مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،20مئی2021

پاکستان میں سیاحت پر پابندی ختم، سکول کھولنے کا فیصلہ، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی بھی اجازت دے دی گئی

باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کورونا کے وار جاری، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 32فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ ایئرپورٹ منیجر نے تصدیق کردی۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے پندرہ پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کورونا وائرس کی نظر ہو گئی۔ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچوں سے متعلق تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔ حکام کی جانب سے بقیہ میچ ملتوی کر دیئے گئے۔

پاکستان میں شروع کی جانے والی ایسٹرا زینیکا کے مضر اثرات پر مبنی رپورٹ نے پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔ انگلینڈ کی سرکاری لیبارٹری کی رپورٹ جنوری 2021 سے مئی 2021کے دوران مریضوں کی میڈیکل رپورٹس کے تجزیے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔