سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

(ویب ڈیسک )  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں  4000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس  کے بعد   سونے کی فی تولہ نئی قیمت  3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔  10 گرام سونا 3429 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 93ہزار638 روپے کا ہوگیا ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں   سونے کی قیمت  40 ڈالر اجافے سے 3241 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News