یوم تکبیر: سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

یوم تکبیر: سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

(ویب ڈیسک )   سندھ حکومت  کی جانب سے   یوم تکبیر کے موقع پر28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطاق   28 مئی کو یوم تکبیر کے سلسلہ میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

قبل ازیں  پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28 مئی 2025 بروز بدھ کو یومِ تکبیر کے موقع پر کاروباری سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری سال 2025ء کے گزٹیڈ ہالیڈے کلینڈر میں   28 مئی کا دن بھی شامل کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ یومِ تکبیر ہر سال 28 مئی کو اس تاریخی دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب 1998 میں پاکستان نے چاغی، بلوچستان میں کامیاب ایٹمی تجربات کرکے خود کو ایک ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا کے سامنے منوایا۔

Watch Live Public News