ویب ڈیسک: پاکستان کی بشریٰ اختر نے کے ایف ایل کک باکسنگ ایونٹ میں شاندار فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی۔
سری لنکا میں ہونے والے کے ایف ایل ایونٹ میں بشریٰ اختر نے سری لنکا کی نمشا کماری کی لگاتار فتوحات کا سلسلہ توڑ کر ٹائٹل جیت لیا۔
اس جیت کے بعد بشریٰ اختر نے اپنے کوچز، مداحوں اور اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت چیلنجنگ فائٹ تھی۔ انہوں نے کک باکسنگ فیڈریشن آف پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔