نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے: شیخ رشید

نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے: شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جنازہ دھوم سے نکلے گا۔ نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ 3 رشتہ دار، عدالتی ضمانتوں پر مفرور 24 کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا لندن میں کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ خرم دستگیر کہتے ہیں کہ قومی سلامتی کے اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں یہی کرینگے۔ کسی مسلم لیگی لیڈر کو اس میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی۔ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔ نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 150 روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے ہیں۔ جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گئے۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1571727122183380993?s=20&t=koVWbQ3QkVBYVNJ8Ty13CQ سینئر سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہو گئی ہے۔ بلاول بھٹو کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے۔ 70 غیر آئینی وزرا کے خلاف ہائیکورٹ جا رہا ہوں۔ گذشتہ روز اپنی ٹویٹس میں شیخ رشید نے لکھا تھا کہ حکمرانوں کے 150 کرپشن ریفرنس کی واپسی کو سپریم کورٹ انشاء اللہ بحال کرے گی۔ نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور 1 کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ 70 وزرا کی تعداد آئین کے منافی ہے، اس کے خلاف ہائی کورٹ جائوں گا۔ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے۔ اقتصادی بحران انتہائی سنگین ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا۔ مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ حکومت کو 3 دن سے پٹرول مافیا قیمت کم نہی کرنے دے رہا۔ مفاہمت یا مزاہمت اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ وزراء اپنے حلقوں میں نہی جا سکتے۔ بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں، دفتر نہی جاتے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔