(ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
سعودی ریسکیو کے مطابق سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے، عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثےکا شکار ہوئی۔حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
سعودی ریسکیو کے مطابق بس حادثے میں متعدد زائرین زخمی ہوگئے ، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق عمرہ زائرین کا تعلق پاکستان کے ضلع بہاولنگر سے ہے۔