پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 20 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 20 اگست 2021
پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مہلک وائرس نے مزید 70 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 783 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 239 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 23 ریکارڈ کی گئی،89 ہزار 673 مریض زیرعلاج،4 پزار 893 کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے چوتھے سال کا آغاز منفرد انداز سے کرنے کا فیصلہ، عمران خان آج "کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام میں وسعت کا اعلان کریں گے، تقریب وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی۔ افغانستان میں شورش کےبادل،احمد مسعود نےطالبان کےخلاف امریکا سےمدد مانگ لی،کہتے ہیں میرے ساتھ مجاہدین ہیں جو طالبان کا سامنا کرنے کو تیار ہیں،لڑائی کے لئے مزید اسلحہ اور گولہ بارود درکار ہے۔ افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد کی سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات، ٹویٹ میں بتایا کہ ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور پائیدار استحکام سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مینارپاکستان پربدسلوکی کا نشانہ بننے والی خاتون کا طبی معائنہ کرالیا گیا، کیس سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے، عائشہ کے ساتھی لڑکے کی ون فائیو پرکالز کے باوجود ایس ایچ او تاخیر سے پہنچا، پولیس ٹیم خاتون کو چھڑا کر پولیس اسٹیشن لےآئی، ٹک ٹاکر لڑکی نے کوئی کارروائی نہ کرنے کا کہا، تحقیقاتی ٹیم نے30مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا،رپورٹ آج وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔