پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،21 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،21 اگست 2021
وفاقی دارالحکومت میں ججوں اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی قرعہ اندازی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم، اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کر دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان کی ملاقات، زراعت اورسیاحت کی کوششوں سے آگاہ کیا، گومل زام ڈیم اور سی آر بی سی لفٹ کینال منصوبہ بارے بریفنگ دی۔ جولائی 2021 کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 77 کروڑ 30 لاکھ ڈالررہا، جولائی کی درآمدات 5.39 ارب اور برآمدات2.25 ارب ڈالر رہیں، جولائی کا تجارتی خسارہ 3.13 ارب ڈالر رہا، جولائی کا تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 3.64 ارب ڈالر رہا، جولائی 2021 کی ترسیلات زرکا حجم 2.70 ارب ڈالر رہا، اسٹیٹ بینک نے اعدادوشمار جاری کر دیئے پورے پاکستان کو بھوکا کر کے کہتے ہیں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، عمران خان کی وجہ سے ہر رات پانچ کروڑ بچے اور آٹھ کروڑ لوگ بھوکے سوتے ہیں، لنگر والے ٹرک کا نہیں ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا تھا، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا لنگر ٹرک کے اجرا پر رد عمل بچوں میں ہونے والی لڑائی کی وجہ سے کامونکی میں تھانہ سٹی کے علاقہ تولیکی روڈ پر دو گروہوں میں تصادم، 45 سالہ شمشاد جاں بحق، 8 افراد شدید زخمی بھی ہو گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔