پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 20 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 20 مارچ 2021

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ڈاکٹر فیصل سلطان کی ٹویٹ، کہتے ہیں عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، وزیراعظم نے دو روز قبل کورونا ویکسین لگوائی تھی

کورونا کیسز بڑھیں تو نظام صحت پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح زیادہ ہے، اس وقت ہسپتالوں میں دباؤ نظر آرہا ہے، ایس اوپیز کی خلاف ورزی شدید نتائج لاسکتی ہے، ویکسی نیشن کاعمل جاری ہے، ویکسین کی دو اضافی کھیپ رواں مہینے وصول ہوجائیں گی۔

پنجاب میں کورونا ویکسین بپھر گئی، 24 گھنٹوں میں 2023 کیس سامنے آگئے، کووڈ وبا کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں آج اور کل تمام تجارتی سرگرمجاں معطل رہیں گی، ریسٹورنٹس انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کےلئے بند، ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سےزیادہ عمر کے افراد کی ویکسینیشن جاری

موٹر وے زیادتی کیس، اہم کیس کا اہم فیصلہ کچھ ہی دیر میں سنایا جائے گا، لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، مقدمے میں کل 33 گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے

سینیٹ انتخابات سے پہلے ویڈیو اسکینڈل کا معاملہ، یوسف رضا گیلانی کےخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کےلیے مقرر، الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی، علی حیدر گیلانی کو نوٹسز جاری کردیئے، درخواست گزارفرخ حبیب، کنول شوذب اور ملیکہ بخاری کو بھی نوٹس جاری

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔