جیل میں قیدیوں سے ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ ہوگی، کمپیوٹرائز نظام متعارف

advance booking for inmate meeting
کیپشن: advance booking for inmate meeting
سورس: google

 ویب ڈیسک :جیلوں میں قیداپنے پیاروں سے ملاقات کےلئے گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑےگا۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے ایڈوانس بکنگ کلچر متعارف کرادیا۔

رپورٹ کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب لواحقین کو جیل میں بند اپنے پیاروں سے ملاقات کے لئے گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا ، ملاقاتی آن لائن ملاقات کےلئے ٹائم حاصل کریں گے۔

 جس کے بعد دئیے گئے وقت پر ملاقاتی کو  قیدی کو بلا کرملاقات شیڈ میں ملاقات کروائی جائےگی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس سارے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے اور  اب  شہری ویب سائٹ اور وٹس ایپ نمبر پر اپنے کوائف بھجوا کر ملاقات کا وقت حاصل کرسکیں گے۔

جیل حکام کا مزید کہنا تھا کہ قیدیوں سے ملاقات کےلئے گزشتہ سال کیمپ جیل میں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپرایڈوانس بکنگ شروع کی گئی ہے۔پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کےبعد لاہورکی سنٹرل جیل سمیت پنجاب کی تمام جیلوں میں اپریل سےآغاز کیا جائےگا۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب   کے مطابق کیمپ جیل میں ایڈوانس بکنگ کے بعد روزانہ سینکڑوں شہری ایڈوانس بکنگ کے تحت ملاقاتیں کررہے ہیں۔ ایڈوانس بکنگ نظام کی بدولت  جیلوں کی انتظار گاہ میں زیادہ رش نہیں رہے گا۔ یادرہے اس سے قبل پنجاب بھر کی جیلوں میں ویڈیو کال کی سہولت کی  فراہمی کےبعد سے کافی حد تک ملاقاتوں میں بھی کمی آئی ہے۔

Watch Live Public News