پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 20 مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 20 مئی2021
کرونا کی تیسری لہر ایک روز میں مزید 131 زندگیاں نگل گئی،، 4 ہزار 207 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ دو دو فیصد رہی،، فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 282 ہو گئی، 4 ہزار 517 مریضوں کی حالت تشویشناک ۔مظلوم فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فلسطین امن مشن پر نیویارک پہنچ گئے،، ترکی فلسطین اور تیونس کے وزرائے خارجہ بھی ہمراہ، نیویارک میں پاکستانی سفارتخانے میں عشائیہ،، صدر جنرل اسمبلی اور او آئی سی کے مندوبین کی بھی شرکت، وزیر خارجہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں مشترکا لائحہ عمل اختیار کرنے پر مشاورت۔۔۔ فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا ۔اسرائیل کشیدگی میں کمی لائے، امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم کو ٹیلی فون، بائیڈن کا نتن یاہو سے پہلی بار سیز فائر کا مطالبہ، ادھر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی برقرار، غزہ کو مکمل خاموش کرانے تک حملے جاری رہیں گے۔ جوبائیڈن کے ٹیلی فونک رابطے کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی وزیراعظم نے نیا پیغام جاری کر دیا۔پی ایس ایل 6 کے بقیہ ایڈیشن کی امیدیں دم توڑنے لگیں، ایونٹ غیر معینہ مدت تک کے لیے ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان، پی سی بی کا حتمی اعلان کے لیے آج شام تک انتظار کا فیصلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کا ورچوئل اجلاس، لاجسٹک مسائل اور دیگر رکاوٹوں کی وجہ سے ابوظہبی میں مقابلوں کے پلان کو ناقابل عمل قرار دیا۔

Watch Live Public News