لاہور ( پبلک نیوز) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ ڈینگی کیسز کی شرح میں واضح کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے کل 2632 بیڈز مختص ہیں۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے مطابق لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے لئے 1603 بیڈز مختص ہیں۔ ہسپتالوں میں 1053 بیڈز خالی ہیں۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں 1029 بیڈز مختص، 627 بیڈز خالی ہیں۔ میوہسپتال میں ڈینگی کے لئے 164 بیڈز خالی ہیں۔ جناح ہسپتال میں 167 بیڈز خالی ہیں۔ جنرل ہسپتال میں 138 بیڈز جبکہ گنگارام ہسپتال میں 62 بیڈز خالی ہیں۔ سروسز ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لیے 147 بیڈز تاحال خالی ہیں۔ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں 53 بیڈز جبکہ چلڈرن ہسپتال میں 52 بیڈز خالی ہیں۔ گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں 33 بیڈز خالی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ تمام ہسپتالوں میں ڈینگی مرض کے علاج کے لئے ڈاکٹرز، ادویات اور دیگر طبی سہولیات میسر ہیں۔