لاہور:غیرت کے نام پر 22 سالہ لڑکی قتل، باپ گرفتار

لاہور:غیرت کے نام پر 22 سالہ لڑکی قتل، باپ گرفتار
کیپشن: لاہور:غیرت کے نام پر 22 سالہ بیٹی قتل، باپ گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور کے تھانہ کاہنہ کے علاقے صوئے اصل میں باپ نے غیرت کے نام پر 22 سالہ بیٹی کو قتل کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ ثمینہ مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او کاہنہ نے پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آزاد ٹاؤن صوئے اصل سے گرفتار کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اے ایس پی کاہنہ فصیح الرحمن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ مقتولہ ثمینہ کو والد نے شک کی بنیاد پر قتل کیا۔ 

ملزم کی شناخت اسلم مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ جس سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ایس ایچ او کاہنہ فہیم امداد و ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Watch Live Public News