اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے سستا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے سستا
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے سستا ہو کر 225 روپے 40 پیسے میں فروخت ہوا۔ انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ آج بھی جاری رہا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 7 پیسے اضافے کے بعد 220 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی رہی، 100 انڈیکس 89 اعشاریہ صفر ایک پوائنٹس کمی کے بعد 42 ہزار 137 اعشاریہ صفر چار پر بند ہوا۔ سونے کے بھاؤ میں 2500 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 47 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کے بھاؤ 2 ہزار 144 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 26 ہزار 800 روپے ہوگئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔